سوجی اور گوند کا حلوہ
اجزاء: سوجی دو کپ،گوند200گرام،بیسن ایک کپ،چینی1/2کپ،گھی1/2کلو،گڑ ایک کپ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،بادام،پستے حسبِ ضرورت،چاندی کے ورق حسبِ ضرورت
ترکیب: گھی گرم کر کے سوجی اور بیسن اچھی طرح بھونیں،پھر1/2کپ پانی میں چینی اور گُڑ شامل کر کے حل کریں۔اس کے بعد گوند فرائی کر کے چورا کر لیں۔اب چینی اور گُڑ کے مکسچر کو سوجی اور بیسن کے مکسچر میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں،پھر گوند،پسی الائچی،بادام اور پستے ڈال کر مکس کریںا ور سرونگ ڈش میں نکا ل لیں۔آخر میں چاندی کے ورق سے سجا کر سرو کریں ل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں،پھر گوند،پسی الائچی،بادام اور پستے ڈال کر مکس کریںا ور سرونگ ڈش میں نکا ل لیں۔آخر میں چاندی کے ۔
دہی انڈا آلو
اجزاء: انڈے چھ عدد،آلو1/2کلو،ثابت ادرک ایک چائے کا چمچ،دہی250گرام،چوپڈ پیاز 250 گرام، ٹماٹر دو سے تین عدد،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،پسی ہلدی 1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کپ،ہری مرچیں حسبِ ضرورت،ہرا دھنیاگارنش کے لیے
ترکیب: ایک بائول میں انڈے،آلو اور ادرک ڈال کر مکس کر لیں،پھر اس میں پسی لال مرچ،نمک،پسی ہلدی،پسا دھنیا،کٹا زیرہ،ثابت کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں،پھر پین میں تیل گرم کر کے چوپڈ پیاز فرائی کر لیں۔اس کے بعد ٹماٹر،ادرک لہسن اور تمام مصالحہ شامل کریں۔اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر ساتھ ہی انڈے اور آلو کا مکسچر شامل کر کے بھون لیں۔اس کے بعد دو کپ پانی ڈال کر دس منٹ پکائیں۔ آخر میں ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور پسا گرم مصالحہ چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔
پنجابی چکن ہانڈی
اجزاء: چکن(ٹکڑے)1/2کلو،پیاز دو عدد،لہسن ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹر چار عدد،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،دار چینی ایک ٹکڑا،ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ،بادیان کے پھول دو عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، دہی 1/2 کپ، تیل یا گھی حسبِ ضرورت
ترکیب: مٹی کی ہانڈی میں تیل گرم کر کے دار چینی،ثابت دھنیا اور بادیان کے پھول فرائی کریں،پھر اس میں پیاز ،لہسن،ٹماٹر،قصوری میتھی،پسی لال مرچ،پسی ہلدی اور نمک شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں۔اس کے بعد چکن ڈال کر بھونیں۔تیل اوپر آ جائے تو اس میں دہی ڈال کر دھیمی آنچ پر دس منٹ ڈھک کر پکا لیں۔آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیاچھڑک کر سرو کریں۔
مسور دال مصالحہ
اجزاء: لال مسور کی دال بھیگی375گرام،پیاز ایک عدد،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر تین سے چار عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چار سے پانچ عدد،تیل ایک کپ (تڑکا لگانے کے لیے)کڑی پتے چھ عدد،پیاز ایک عدد،لہسن چار جوئے،زیرہ ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں،پھر اس میں ادرک لہسن،ہری مرچیں،پسی لال مرچ،نمک،پسی ہلدی،کُٹا زیرہ اور ٹماٹر شامل کر کے بھونیں۔اس کے بعد بھیگی لال مسور کی دال ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔اب اس میں دو کپ پانی شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب دال گل جائے تو چمچ سے گھوٹ لیں۔تڑکا لگانے کے لیے تیل گرم کر کے تمام اجزاء کو ڈال کر فرائی کریں۔آخر میں دال کو تڑکا لگائیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم سرو کریں۔
No comments:
Post a Comment