UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Saturday, January 14, 2017


سردیوں کے موسم میں بلغم سے فوری نجات کے لئے انتہائی آسان قدرتی نسخہ

لندن(نیوزڈیسک) سردیوں کے موسم میں انفیکشنز کے ساتھ بلغم کا مسئلہ ہمیں کافی مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے تدارک کے لئے ہم ادویات اور انٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا سائیڈ ایفکٹ ہوتا ہے۔آئیے آپ کو قدرتی اجزاءسے بنا ایک ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے اس مسئلے سے نجات پاسکیں گے۔
اجزاء
ادرک درمیانے سائز کا
دو بڑے چمچ سیب کا سرکہ
بنانے کا طریقہ
ادرک پیس کر اسے سیب کے سرکے میں بھگوکر گلاس جار میں ڈال دیں اور 10دن تک پڑا رہنے دیں۔اس دوران جار کو وقتاًفوقتاً ہلاتے رہیں۔10دن بعد اس مکسچر کاڈھکن کھولیں اور تولیہ سر پر ڈال کر اسے پانچ سے دس منٹ تک سونگھیں۔اس کے بخارات کی وجہ سے آپ کو بند ناک اور بلغم سے نجات ملے گی،اس کے بعد رات کو سونے سے پہلے رمال کو محلول میں بھگور کر گردن کے پیچھے رکھیں اور اسی حالت میںسوجائیں۔پانچ دن تک یہ عمل روزانہ کرنے سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

No comments:

Post a Comment