UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Saturday, January 21, 2017

لاہور (نیوز ڈیسک) لہسن کا شمار قدرت کی ان نعمتوں میں ہوتا ہے جو صرف ہمارے کھانوں کو ہی پرلطف نہیں بناتیں بلکہ ہمیں طرح طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ لہسن کا استعمال 7ہزار سال سے جاری ہے۔ کھانوں کے علاوہ ہربل ادویات کی تیاری میں بھی اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے۔ 
ویب سائٹ سپیکنگ ٹری کی رپورٹ کے مطابق لہسن کا استعمال درجنوں اقسام کی بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے اور خصوصاً دوران خون کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ بند شریانوں کو کھولنے کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ نے بھی لہسن کے یہ فوائد ضرور سن رکھے ہوں گے اور یقینا اسے اپنے کھانوں میں استعمال بھی کرتے ہوں گے، لیکن شاید یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ لہسن کھانے کے علاوہ تکیے کے نیچے رکھنا بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ جی ہاں، اگر آپ پرسکون اور بہترین 
نیند کے خواہاں ہیں تو لہسن تکیے کے نیچے رکھ کر سونے سے بہتر شاید ہی کوئی اور نسخہ آپ کو مل سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔ اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی و منفی لہروں سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔ تو اگر آپ بھی نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار ہیں، یا اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں، اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment