UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Saturday, January 14, 2017

دکانداروں یا ریڑھی بان کے دھوکے میں نہ آئیں ، میٹھے اور مزیدار امرود کی پہچان کے آسان طریقے


کنجاہ(کنجاہ نیٹ ) عمومی طورپر ریڑھی یا دکان پر سجے امرود دیکھ کر منہ میں پانی آجانا قدرتی ہے لیکن دکانداریاریڑھی بان عمومی طورپر ایسا پھل نہیں دیتے جو آپ دیکھتے ہیں، کیونکہ آپ سامنے والے حصے میں سجے پھل دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن دوسری طرف کھڑا پھل فروش اپنے آگے سے پھل اٹھاکر دیتاہے جو عمومی طورپر سامنے سجائے پھل سے قدرے  مختلف ہوتاہے ۔ ڈان نیوز کے مطابق آج کل چونکہ امرود کا سیزن ہے اورآپ کوامرود کی پہچان کے آسان طریقے بتاتے ہیں تاکہ آپ پھل فروش کے دھوکے میں نہ آئیں ۔ 
رنگ کو دیکھیں
سب سے پہلے امرود سمیت کسی بھی پھل کے رنگ کو دیکھیں، اگر امرود شوخ سبز سے ہلکے زرد رنگ میں تبدیل ہوگیا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پک چکا ہے اور اس کا ذائقہ اچھا ہوگا، تاہم اگر آپ کو اس طرح کے رنگ والا امرود نہیں ملتا تو ہمیشہ کچے یا سبز امردو خریدیںاور وہ جلد پک جائیں گے ۔
سونگھ کر دیکھیں
خربوزے کی طرح اچھا پکا ہوا امرود وہ ہوتا ہے جس کی مہک دور سے ہی آجاتی ہے، یہ مہک میٹھی محسوس ہوتی ہے۔
دبا کر دیکھیں
امرود جتنا نرم ہوگا، اتنا ہی میٹھا اور لذیذ بھی ہوگا۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ نرم امرود مزیدار تو ہوتے ہیں مگر ان میں داغ لگنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے یاگلے ہوئے امرود میں کیڑے ہونے کا بھی خدشہ ہوتاہے ، امرودخریدنے سے پہلے اسے اٹھائیں اور انگلیوں سے دبا کر دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment