نیویارک(نیوزڈیسک) اگر سانس لینے میں دشواری ہوتوہر ڈاکٹر سمجھتا ہے کہ مریض کے پھیپھڑوںمیں تکلیف ہے لیکن یہ کہانی ایک ایسے مریض کی ہے جسے سانس لینے میں دشواری تھی اور ڈاکٹروں نے اس کی تشخیص پھیپھڑوں کے سرطان کی صورت میں کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میساچیوسز کا شہری ران سویڈن کو کئی مہینوں سے سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ ایک دن وہ بے ہوش ہوگیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹر سمجھے کہ اس کاپھیپھڑا کینسر کی وجہ سے ناکارہ ہوچکا ہے۔بعد کے ٹیسٹوں میں سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پھیپھڑے میں مٹر کا ایک 1.25سینٹی میٹر کا پودا پرورش پاچکا تھا۔غلطی سے مٹر اس کے پھیپھڑے میں چلا گیا اور وہاں ایک پودا پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری آرہی تھی۔
No comments:
Post a Comment