UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Wednesday, February 8, 2017

اگر آپ کے پیشاب میں بھی بلبلے بنتے ہیں تو اس کی یہ وجہ ضرور جان لیں


نیویارک(نیوزڈیسک) پیشاب کی وجہ سے انسان کی صحت کا حال جانا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف طرح کی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔پیشاب کرتے ہوئے اگر بلبلے بننے لگ جائیں تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،آئیے آپ کو اس سے آگاہ کرتے ہیں۔
کیمیکل ری ایکشن
اگر آپ کو پیشاب کرتے ہوئے بلبلے نظر آئیں تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ کہیں یہ ٹوائلٹ میں موجود کیمیکل کی وجہ سے تو نہیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹوائلٹ میں ایسے کیمیکل ڈالے جاتے ہیں کہ جراثیم پیدا نہ ہوں ،ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں۔
تیزی سے پیشاب
جب بہت زیادہ پیشاب آرہا ہوتو تیز رفتار کی وجہ سے بھی بلبلے بنتے ہیں اور یہ بھی پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔
پانی کی کمی
اگر آپ پانی زیادہ نہیں پیتے تو ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ پیشاب کرتے ہوئے بلبلے بن جائیں۔ اس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیںکہ کم پانی کی وجہ سے پیشاب میں موجود دیگر کیمیکلزاپنا اثر دکھاتے ہیں اور جھاگ نظر آتی ہے۔ صحت مند جسم کے لئے ضروری ہے کہ اسے پانی کی مناسب مقدار ملتی رہے۔ایک صحت مند جسم کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ کم ہوجائے تو پیشاب میں اس کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں۔

Proteinuria
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں پیشاب میں بہت زیادہ روٹین خارج ہوتی ہے ،یہ گردوں کی بیماری کی جانب ایک واضح اشارہ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں پیشاب میں ناگوار بو بھی پیدا ہوسکتی ہے اور آپ کو فوری طور پر الج سے رابطہ کرکے مکمل چیک اپ کروانا چاہیے کیونکہ یہ ایک سنگین بیماری ہے۔
ذیابیطس
اس بیماری کی صورت میں بھی گردے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور پیشاب میں بلبلے بننے لگتے ہیں۔ زیاہد بلڈ پریشر کی صورت میں بھی گردے متاثر ہوتے ہیں اور پیشاب کی رنگت اور ہیئت تبدیل ہوسکتی ہے۔
دل کی بیماری
اگر آپ کے پیشاب میں بلبلے نظر آرہے ہیں تویہ دل کی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ Proteinuriaکی بیماری کا شکار ہوتے ہیں انہیں دل کا دورہ پڑنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اور ساتھ ہی ان کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں نہیں رہتا۔

No comments:

Post a Comment