UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Wednesday, February 8, 2017

”پاکستان آنا ایک مصالحہ کھانے کی طرح ہے جو۔۔۔“ وسیم اکرم کی اہلیہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں ایک بار آنے والا دوبارہ آنے کی شدید خواہش لئے ہی واپس جاتا ہے
ایسا ہی کچھ معاملہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ بھی ہے جنہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اور یہاں آنا ”مصالحہ“ چکھنے جیسا ہے۔ 
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ”پاکستان آنا ایک مصالحہ چکھنے جیسا ہے، اور اگر آپ نے ایک بار چکھ لیا تو پھر آپ کو اس کی عادت ہو جاتی ہےشنیرا اکرم کی اس بات سے ہر پاکستانی اور غیر ملکی اتفاق کرے گا کیونکہ یہاں کا ہر شہر ثقافت کی الگ کہانی ہے اور لوگ اتنے میٹھے اور بہترین ہیں جو ہر کسی کا دل موہ لیتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment