UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Friday, February 3, 2017

اب ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، آپ گھر بیٹھے ہی۔۔۔ گوگل نے بیماروں کیلئے سب سے شاندار سہولت متعارف کروادی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی بے تاج بادشاہ کمپنی ”گوگل“ کئی ایسے حیران کن سہولتیں متعارف کروا چکی ہیں کہ دنیا کے ہر فرد کا اس پر انحصار ناگزیر ہو چکا ہے۔ اب کمپنی کی طرف سے ایک ”ڈاکٹر“ بھی صارفین کی خدمت پر متعین کر دیا گیا ہے، جس سے آپ گھر بیٹھے اپنے چھوٹے موٹے امراض کا علاج کروا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے اس نئے فیچر کو ”ڈاکٹر گوگل“ کا نام دیا ہے، جس سے صارفین اپنی صحت کے مسائل کا حل پوچھ سکتے ہیں۔ یہ مختلف ہدایات کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے ٹوٹکے بھی بتائے گا جو آپ کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
آپ ڈاکٹر گوگل سے ’میرا گلہ درد کیوں کر رہا ہے؟‘’میرے بچے کی جلد پر سرخ دانے کیوں نکل رہے ہیں؟‘’کیا میں ڈپریشن کا شکار ہوں؟‘ وغیرہ جیسے سوالات کر سکتے ہیں۔ جن کے جواب میں ڈاکٹر گوگل ان امراض کی علامات اور ان کے کچھ علاج آپ کو بتا دے گا۔ تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ ”ڈاکٹر گوگل نامی اس فیچر کا مقصد لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے اور لوگوں کو مناسب طبی مشورے کے لیے اصل ڈاکٹر سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔“کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سے رجوع کرکے امراض کی علامات پر نظرثانی کرے گی تاکہ اپنی فہرستوں کو بہتر بناسکے۔

No comments:

Post a Comment