UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Wednesday, February 8, 2017

 اس فروٹ کا جوس پینے سے چند دنوں میں آپ کے جگر سے تمام گند صاف ہوجائے گا، اتنا طاقتور کہ کینسر کو بھی روک دے

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پپیتے کے فوائد تو سن رکھے ہوں گے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کے پتے بھی خصوصی فوائد کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے آپ کے جگر کے زہریلے مادے نکلتے ہیں، جگر کی چربی کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی آپ جگر کے کینسر سے بچ جاتے ہیں۔
متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پپیتے کے پتوں میں phytonutrientکمپاﺅنڈ پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے جسم کو انٹی آکسیڈینٹس ملنے کے ساتھ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس میں پایا جانے والا انزئم ’پاپائن‘نظام انہضام کو مضبوط کرنے کے ساتھ گیس اور تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔
پپیتے کے پتے کے جوس کے فوائد
اگرآپ پپیتے کے پتے کاجوس باقاعدگی سے پئیں گے تو آپ کو ذیل فوائد ملیں گے:
خون کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ
ہمارے خون میں سرخ اورسفید خلیوں کے درمیان توازنازحد ضروری ہے اور اگر ان میں عدم توازن پیدا ہونے لگے تو انسان تیز بخار کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوجاتا ہے۔اگرآپ پپیتے کے پتوںکا جوس باقاعدگی سے پئیں گے تو آپ کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار میں اضافہ ہوگا جو کہ صحت مند جسم کے لئے ازحد ضروری ہیں۔
جگر کی مضبوطی
پپیتے کے پتوں میں یہ قدرتی طاقت موجود ہے کہ ان کی وجہ سے جگر صاف ہوتا ہے اور صحت مند جگر ایک صحت مند انسان کی ضمانت ہے۔ یرقان اور جگر کے کینسر سے بچنے کے لئے پپیتے کے پتوں کا رس استعمال کریں۔
نظام انہضام کے لئے
ان میںپاپائن، چائمو پاپائن، پروٹیز اور ایمالیز موجود ہوتا ہے اور جب یہ ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس صحیح طریقے سے جسم میں شامل ہوپاتے ہیںجس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس کے جوس کی وجہ سے معدے کی سوزش کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی خوراک کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے سینے کی جلن، ڈکار اور گیس سے نجات ملتی ہے۔
خون میں شوگر کالیول
ان پتوں کے جوس سے ہمارے خون میں شوگر کالیول کم رہتا ہے اور ہم ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے شوگر اور دیگر بیماریاں دور ہوتی ہیں اور ہم جگر کی چربی، گردوں کی بیماری اور اس طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment