UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Thursday, February 23, 2017

وہ بوٹی جسے سونگھنے سے آپ کے جسم کی سب سے اہم چیز اس قدر تیز ہوجائے گی کہ آپ ابھی بازارسے یہ خرید لائیں گے

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ روزمیری(دونی)کو سونگھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کی یاداشت تیز ہوجائے گی۔برطانوی ادارے نارتھ امبریا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ دونی کو سونگھنے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن بوڑھے افراد کو دونی والے کمرے میں رکھا گیا وہاں سے نکلنے والی خوشبو کی وجہ سے ان کی یاداشت میں 15فیصد بہتری دیکھی گئی۔اسی تجربے میں دیکھا گیا کہ جن لوگوں کو لیونڈر اور بغیر خوشبو والے کمروں میں رکھا گیا ان کی یاداشت میں کوئی خاص بہتری نہ آئی۔

نارتھ امبریا یونیورسٹی کے نفسیات دان ڈاکٹر موس کا کہناہے کہ جب ہم دونی کو سونگھتے ہیں تو اس کی خوشبو خون میں شامل ہونے کے بعد دماغ میں پہنچتی ہے تو وہاں موجود خلیوں کو بہتر کرتی ہے جس کی وجہ سے یاداشت بہتر ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ 15فیصد بظاہر ایک معمولی بہتری لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس کی وجہ سے ہمیں چھوٹے موٹے کام یاد رکھنے میں کافی آسانی ہوتی ہے۔
آئیے آپ کو دونی یا روزمیری کے دیگر فوائد سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
*نظام انہضام کے لئے: یورپ میں اس بوٹی کو معدے کی بہتری اور نظام انہضام کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
*دماغ کو بوڑھا ہونے سے بچانے کے لئے روزمیری کو بہت فائدہ مند پایا گیا ہے۔ جاپانی یونیورسٹی ’کیوٹو‘ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دماغ جلد بوڑھا نہیں ہوتا۔
*اس کی وجہ سے نظام دوران خون بہتر طریوے سے کام کرنے کے ساتھ جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھتی ہے۔
*ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے جسم میں سوزش اور ٹیومر کی افزائش میں کمی آتی ہے لہذا یہ کینسر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

1 comment: