UCLkHN_A8TPz3oNUjsSrEgUg

Thursday, February 23, 2017


چہرے کی جلد کو خوبصورت ، جوان اور پرکشش بنانے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آگیا، استعمال کریںاور خوبصورت ہوجائیں

نیویارک(نیوزڈیسک) ہماری جلدمیں چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں اور اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو جلد خراب ہوجاتی ہے۔آئیے آپ کوجلد کے سوراخ بند کرنے کے لئے مفید مشورے دیتے ہیں۔
انڈے کی سفیدی
اس کی وجہ سے آپ کی جلد خوبصورت ہوگی اور ان میں نشانات غائب ہوجائیں گے۔ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس شامل کرکے جلد پر لگائیں،چند دن کے استعمال سے آ پ واضح فرق دیکھیں گے۔
دہی
اس میں موجودلیسٹک ایسڈ کی وجہ سے جلد کے سوراخ چھوٹے ہوتے جائیں گے اور جلد بھی خوبصورت ہوگی۔ ایک کھانے کا چمچ دہی کالیں اوراسے10منٹ لگارہنے دیں،اس کے بعد کسی صاف کپڑے سے جلد کی صفائی کرلیں۔اس کی وجہ سے جلد پرجھریاں بھی نہیں بنیں گی اور ساتھ ہی نشانات غائب ہوجائیں گے۔
زیادہ نہ دھوئیں
کوشش کریں کہ اپنے منہ کو بار بار نہ دھوئیں،دن میں تین سے چار بار سے زائد منہ نہ دھوئیں کیونکہ اس طرح چہرے کی جلد سے تازگی جاتی رہے گی اور نمی میں کمی سے جلد بے جان ہوجائے گی۔
بیکنگ سوڈا
پانی کی مدد سے بیکنگ سوڈا کاپیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ایک منٹ کے بعد تازہ پانی سے دھولیں،اس کی وجہ سے بھی جلد تازہ رہے گی۔
سیب کا سرکہ
پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ڈالیں اور روئی کی مدد سے سارے چہرے پر لگالیں۔اس کی مددسے جلد کے مسام چھوٹے ہوں گے اور جھریوں میں کمی آئی گیاور جلد تازہ رہے گی۔

No comments:

Post a Comment